ترکمانستان میں چند روز میں تاپی گیس پائپ لائن کی تعمیر شروع کر دی جائیگی

ترکمانستان افغانستان پاکستان ہندوستان گیس پائپ لائن منصوبے کو عملی شکل دیئے جانے کا کام شروع ہو رہا ہے ‘صدر

بدھ 25 نومبر 2015 13:56

تائپے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) ترکمانستان میں چند روز میں تاپی گیس پائپ لائن کی تعمیر شروع کر دی جائیگی ۔یہ اعلان ترکمانستان کے صدر قربان گلی بردی محمدوف نے تہران میں گیس کے برآمد کنندگان ممالک کے فورم میں اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترکمانستان افغانستان پاکستان ہندوستان گیس پائپ لائن منصوبے کو عملی شکل دیئے جانے کا کام شروع ہو رہا ہے۔ صدر ترکمانستان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد 2018 ،تک مکمل کیا جائیگا۔