مسجد حرام کا مطاف توسیعی منصوبہ آخری مراحل میں داخل
بدھ 25 نومبر 2015 13:54
مکہ ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے مطاف اور شمالی پلازوں پر جاری توسیعی کام کو 35 ہزار مزدوروں کی مدد سے تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق14ہزار مزدور مطاف کی توسیعی منصوبے جبکہ21ہزار دوسرے خادم الحرمین الشریفین کے توسیعی منصوبہ مسجد حرام اور شمالی پلازوں پر کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پلازوں اور مطاف کی توسیع میں مصروف کاریگر ان دنوں منصوبے کے آخری مرحلے میں روشنی، ساوٴنڈ، ائرکنڈیشنگ اور مواصلاتی سسٹم لگانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام کے توسیعی حصے پر مزدور ان دنوں شاہ عبداللہ کے نام سے موسوم دنیا کے سب سے بڑے گنبد کی تعمیر کو بھی تیزی سے مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
منصوبے پر سنگ مرمر اور موزیک سمیت دیگر شعبوں کے ماہر کاریگر کام کر رہے ہیں۔
ماہرین محکمہ موسمیات سال بھر کے مختلف موسمی حالات کا مطالعہ کر رہے ہیں تاکہ مسجد حرام آنے والے نمازیوں اور حاجیوں کی راحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ شمالی پلازوں میں وضو کی جگہ اور بیت الخلاء مکمل ہو چکے ہیں اور ان دنوں نمازی اور معتمرین انہیں استعمال کر رہے ہیں۔معتمرین بیرونی پلازوں کے علاوہ، توسیع شدہ مطاف کا گراوٴنڈ فلور، بیسمنٹ، پہلی اور دوسری منزل اور حرم کی چھت عبادت کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔توسیع کا کام مکمل ہونے کے بعد، ذرائع کے بقول، چاروں اطراف سے مسجد حرام تک آنے کے لئے فلائی اوورز کی تعمیر شروع کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.