ریلویز نے پرانے پلوں کی مرمت کا کام تیز کردیا

بدھ 25 نومبر 2015 13:52

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان ریلویز نے پرانے پلوں کی مرمت کا کام تیز کردیا ہے اوربعض مقامات پر نئے پل بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز نے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پرانے پلوں اورٹریکس کی مرمت کے علاوہ نئے پل اورٹریکس تعمیرکئے جارہے ہیں جبکہ بعض مقامات پر ٹریکس پر نئے سلیپرز بچھائے جارہے ہیں تاکہ ٹرینوں کی آمدورفت کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔