مولانا ظفر علی خان کی برسی پرسوں منائی جائے گی

بدھ 25 نومبر 2015 13:50

فیصل آباد۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء)تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما ، عظیم سیاستدان، قادر الکلام شاعر ، عدیم النظیر مترجم ، بابائے صحافت ، بر صغیر کے ممتاز ادیب ، بے باک و بلند پایہ مقرر مولانا ظفر علی خان مرحوم کی 59ویں برسی 27نومبر بروزجمعہ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مسلمانان برصغیر کیلئے الگ خطہ کے حصول کے سلسلہ میں مولانا ظفر علی خان کی جدو جہد اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے مختلف مقامات پر قرآن خوانیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔