امریکہ میں پاکستانی کو شدت پسندی کے جرم میں 40 سال قید

بدھ 25 نومبر 2015 13:43

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء ) امریکی عدالت نے پاکستانی عابد نصیر کو مختلف ممالک میں شدت پسند کارروائیوں کے الزام میں 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔29 سالہ عابد کو برطانیہ نے امریکہ کے حوالے کیا تھا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عابد مانچسٹر، نیو یارک سٹی اور کوپن ہیگن پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔مارچ میں جیوری نے عابد کو القاعدہ کی معاونت کرنے اور بارودی مواد کے استعمال کی سازش میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی کے ڈاریکٹر کا کہنا ہے کہ عابد پاکستان سے برطانیہ پڑھنے کے لیے گئے تھے۔ تاہم پرھنے کی بجائے وہ دوسری لوگوں کی جان لینے کی جانب چل پڑے۔عابد نصیر کو 11 فیگر افراد کے ساتھ 2009 میں برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ مانچسٹر کے شاپنگ مال میں ایسٹر کے موقعے پر دھماکہ کرنے کی سازش کر رہے تھے۔تاہم بارودی مواد نہ ملنے کے باعص ان افراد کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم عابد نصیر کی ملک بدری عدالت نے اس وجہ سے روک دی کہ وہ پاکستان میں محفوظ نہیں ہو سکے

متعلقہ عنوان :