5 دسمبر کے بلدیاتی انتخابات:ضلع راولپنڈی میں مذہبی جماعتوں کی مٹھی بھر تعداد حصہ لے رہی ہے

بدھ 25 نومبر 2015 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) ضلع راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات میں مذہبی جماعتوں کے لئے جگہ سکڑ رہی ہے اور صرف 2 مذہبی جماعتیں اپنی پارٹی علامتوں کے ذریعے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پانچ دسمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مذہبی جماعتوں کے لئے جگہ سکڑ رہی ہے ۔

میونسپل کارپوریشن ، ضلعی کونسلرز اور میونسپلز کمیٹی میں امیدواروں کے جائزے سے پتہ چلتا ہے صرف مٹھی بھر پینل مذہبی جماعتوں کے ساتھ منسلک ہے ۔ بڑی مذہبی جماعتوں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام (ف) نے اپنے روایتی جھنڈوں کے نیچے امیدواروں کو کھڑا کیا ہے ۔ جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے انتخابی نشان کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اہل سنت و الجماعت ، مجلس وحدت المسلمین اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے کوئی امیدوار نہیں کھڑا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم طاہر القادری کی عوامی تحریک نے ضلع میں چھ امیدوار کھڑے کئے ہیں جن کا انتخابی نشان موٹر سائیکل ہے ۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ترجمان قمر زیدی کا کہنا ہے کہ پارٹی نے کبھی انتخابات میں امیدوار نہیں کھڑے کئے اور اس لئے وہ ہر سیاسی جماعتوں کو سپورٹ کیا ہے ۔ تحریک مسلم لیگ(ن) کی حمایت کر رہی ہے کیونکہ انہوں نے حمایت مانگی ہے ۔ جماعت اسلامی کے ترجمان ملک اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے امیدوار اپنے انتخابی نشان ” ترازو “ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے امیدواروں کی بھی ہمایت کی جائے گی ۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے ڈاکٹر عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بعض علاقوں میں انتخابات لڑ رہی ہے اور بعض دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ان کے رہنماؤں اور مرکز کو اجازت ہے ک وہ علاقائی ضروریات کے مطابق دیگر جماعتوں کی حمایت کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :