اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن کے عام تعطیل اور لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے سیکرٹری داخلہ اور واپڈا کو خط

بدھ 25 نومبر 2015 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 30نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر عام تعطیل اور لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے لئے سیکرٹری داخلہ اور واپڈا کو خط لکھ دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے سیکرٹری داخلہ اور واپڈا کو خط لکھ دیئے گئے سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تیس نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اسلام آباد میں عام تعطیل کی جائے جبکہ واپڈا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے دن نتائج مکمل ہونے تک اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔