مریم کی بے مثال قربانی پوری قوم کی بخشش کا باعث بنے گی،مریم پوری قوم کی بیٹی تھی

وزیراعظم نواز شریف کی تربیتی طیارے حادثے میں شہید ہونے والی پائلٹ مریم مختیار کے والد سے بیٹی کی شہادت پر تعزیت

بدھ 25 نومبر 2015 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والی پائلٹ مریم مختیار کے والد سے ان کی بیٹی کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مریم کی بے مثال قربانی پوری قوم کی بخشش کا باعث بنے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز تربیتی طیارے حادثے میں شہید ہونے والی پائلٹ مریم مختیار کے والد کرنل (ر) مختیار احمد کو فون کرکے بیٹی کی شہادت پر تعزیت کی۔

کرنل (ر) مختیار احمد نے کہا کہ مریم میری ہی بیٹی نہیں آپ کی بھی بیٹی تھی جس پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یقیناً وہ پوری قوم کی بیٹی تھی۔ مریم کی بے مثال قربانی پوری قوم کی بخشش کا باعث بنے گی۔ الله تعالیٰ شہید مریم مختیار کو غریق رحمت کرے۔