ملتان : گھوڑوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر دو افسران جبری ریٹائر کر دئے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 13:33

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : گھوڑوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر ملتان کے ریجنل پولیس افسر نے دو افسران کو جبری ریٹائر کر دیا.

(جاری ہے)

جبری طور پر ریٹائر کئے گئے پولیس افسران انسپکٹر محمد سلام اور اے ایس آئی احمد خان شامل ہیں جن پر گھوڑوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے اور فرض میں غفلت برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے.لاہور لائف اسٹاک لاجسٹک پولیس سے لاکھوں روپے مالیت کے 10گھوڑے ملتان پولیس کے حوالے کئے تھے،جن کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے گھوڑوں کی پسلیاں نظر آنے لگ گئی ہیں جبکہ جبری طور پر ریٹائرڈ افسران کا کہنا ہے کہ گھوڑوں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے اسطبل موجود نہیں ہے.

متعلقہ عنوان :