بھارتی شہری سرجیت سنگھ کی سربراہی میں چالیس افراد پر مشتمل سکھ یاتریوں کے ایک وفد کی قصور آمد

بدھ 25 نومبر 2015 13:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) بھارتی شہری سرجیت سنگھ کی سربراہی میں چالیس افراد پر مشتمل سکھ یاتریوں کے ایک وفد کی قصور آمد، برصغیرکے معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی اور سکھ یاتری محفل سماع سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے گزشتہ روز چالیس افراد پر مشتمل سکھ یاتریوں کے ایک وفد نے سرجیت سنگھ کی سربراہی میں قصور شہر کا دورہ کیا اور حضرت بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی،قصور شہر کی سیر کی اور مقامی لوگوں کے درمیان گل مل گئے،سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ قصور آکر ایسا لگ رہا ہے اپنے گھر آگئے ہیں پاکستان کے لوگ بہت ملن سار ہیں اور محبت کرنے والے ہیں ،پورے شہر کی سیر کرنے کے بعدانھوں نے حضرت بابا بلھے شاہ کے مزار پر جاکر قوالی سن کر بہت لطف اندوز ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور انکے وفد کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

متعلقہ عنوان :