18سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

بدھ 25 نومبر 2015 13:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ نواز شریف کالونی میں18سالہ نوجوان چاند ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی جسے بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا۔