راولپنڈی : ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ واپس کیا گیا تو کیس کی سماعت پر اثر پڑے گا، کسٹم حکام نے عدالت سے ماڈل ایان علی کا پاسپورٹ واپس نہ کرنے کی استدعا کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 13:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ کسٹم حکام نے ایان علی کے پاسپورٹ واپسی سے متعلق رپورٹ کسٹم عدالت کے جج رانا آفتان کوجمع کروادی۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ماڈل ایان علی کا پاسپورٹ واپس نہ کیا جائےکیونکہ یہ اس کیس میں ماڈل ایان کے خلاف مضبوط شہادت ہے،کسٹم حکام نے کسٹم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایان علی کے 3پاسپورٹ ہماری تحویل میں ہیں ،ایان علی کو پاسپورٹ واپس نہ کیے جائیں، کسٹم حکام نے رپورٹ میں موقف دیا کہ پاسپورٹ واپسی کے بعد ملزمہ کا بیرونٍ ملک جانے کا قوی امکان ہے جس کے بعد کیس کی سماعت اثر انداز ہو گی. ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے.

متعلقہ عنوان :