ڈی ای او ہٹیاں پروین اختر گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی ڈسٹرکٹ کمشنر بن گئیں

بدھ 25 نومبر 2015 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)ڈی ای او ہٹیاں پروین اختر گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی ڈسٹرکٹ کمشنر بن گئیں،گزشتہ روز گرلز ہائی سکول سراں میں ایک پروقار تقریب کے دوران انہیں باقاعدہ بیج لگائے گئے ،اس موقع پر ناظم اعلیٰ تعلیم و سٹیٹ کمشنر سعیدہ گیلانی ،سعیدہ کلثوم ،سٹیٹ سیکرٹری عظمت قریشی ،سٹیٹ ٹرینر ناہید اختر ،رقیہ نقوی ،عالیہ خان کے علاوہ کثیر تعداد میں گائیڈرز نے شرکت کی ،تقریب کے دوران گرلز ہائی سکول سراں میں گائیڈ کی نئی کمپنی کی انرولمنٹ کی گئی ۔