نامور عالم دین پروفیسر شہاب الدین مدنی کی وفات سے کشمیر ایک مخلص شخصیت سے محروم ہوگیا‘شیخ جمیل الرحمن

بدھ 25 نومبر 2015 13:10

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے مرکزی جمعیت الحدیث آزاد کشمیر کے امیر، تحریک المجاہدین آزاد کشمیر کے سر پرست اور نامور عالم دین پروفیسر شہاب الدین مدنی کی وفات پر رنج و صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تحریک المجاہدین کی ایک تعزیتی نشست میں تنظیم کے تمام مجاہدین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کشمیر آج ایک مخلص اور ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گیا۔ یہ خلاء اب شاید مدتوں بعد پر ہو سکے۔ پروفیسر شہاب صاحب نے تحریک آزادی اور مجاہدین کی جس طرح پشت بانی کی، اس کا صلہ اللہ تعالیٰ انہیں انشاء اللہ عطا فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

تحریک المجاہدین نے پروفیسر صاحب کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیاا ور اللہ تعالی سے محروم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دینے اور لواحقین کو صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے شدید مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی کی مذمت کی اور شہدائے کپواڑہ اور بجبہاڑہ سمیت جملہ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ شہداء کا مشن جاری رہے گا۔ بھارتی نسل کشی پالیسی کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرسکتی۔ بلکہ اس سے مزید مجاہد شہداء کے مشن پر چلنے کے لئے پر عزم اور کمر بستہ ہو ں گے۔

متعلقہ عنوان :