امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 6دسمبر کو کھوئی رٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

بدھ 25 نومبر 2015 13:10

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی کھوئی رٹہ نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے 6 دسمبر کھوئی رٹہ آمد پر جلسہ کو کامیاب کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کھوئی رٹہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 6 دسمبر کو کھوئی رٹہ آمد پر جماعت اسلامی کھوئی رٹہ کے زیر اہتمام جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے جماعت اسلامی کھوئی رٹہ نے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی اور یونین کونسلوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جلسہ کی کامیابی کے لیے نائب امیر جماعت اسلامی محمد فیاض بٹ نے گزشتہ روز سیہور ، دھڑہ ، گالہ بازار ، پٹرول پمپ اور بازار کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور لوگوں کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر ان کے ہمراہ یاسر حسین ترابی ، زاہد عباس ، یاسر بٹ ، محمد حنیف راجہ، محمد اعظم ، اشفاق مہناس ودیگر ساتھی تھے نائب امیر جماعت اسلامی محمد فیاض بٹ نے صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ میں سراج الحق کی شرکت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہونگے سراج الحق صحیح معنوں میں کشمیریوں کے پشتی بان ہیں انھوں نے وادی بناہ کی عوام کو شہیدوں ، غازیوں، مجاہدوں کی دھرتی سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے جلسہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جلسہ کو کامیاب کریں ۔