بیس بگلہ کُری کا نوجوان لکڑیاں کاٹتے ہوئے کھائی میں گر کر جاں بحق

بدھ 25 نومبر 2015 13:09

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ بیس بگلہ کری کا رہائشی 28 سالہ اشتیاق صادق گھر کے قریب موسم سرما کیلئے لکڑیاں کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئے‘ علاقے میں سوگ کا سماں-تفصیلات کے مطابق اشتیاق صادق اپنے گھر کے قریب موسم سرما کیلئے لکڑیاں کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگرا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا-شدید زخمی حالت میں اسے باغ ہسپتال لے جایا جارہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا-ان کی وفات کی خبر علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی-مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا-نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-