لاہور ہائیکورٹ ،نوجوان کوگاڑی تلے کچلنے کا کیس،طلحہ نوید کی ضمانت میں توسیع

بدھ 25 نومبر 2015 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے نوجوان کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنیوالے معطل ڈی ایس پی کے بیٹے طلحہ نویدکی عبوری ضمانت میں 10دسمبر تک توسیع کر دی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے ملزم طلحہ نوید کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں دعویٰ کیاگیاکہ ملزم طلحہ نوید گاڑی نہیں چلا رہا تھا کیونکہ اگروہ گاڑی میں سوارہوتا تو اسے زخم آتے۔جسٹس مشتاق چوہدری نے عبوری ضمانت میں10دسمبر تک توسیع دیتے ہوئے درخواست چیف جسٹس ہائی کورٹ کوبھجوا دی اور سفارش کی کہ درخواست ضمانت کو سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کے روبرو پیش کیاجائے۔طلحہ نوید پر الزام ہے کہ اس نے تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے رانابلال کوکچل کرہلاک کردیاتھا۔

متعلقہ عنوان :