کوئٹہ میں پولیس پھر دہشت گردوں کے نشانے پر، سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ پر پولیس موبائل پر حملے سے تین اہلکار زخمی

گاڑی مکمل طور تباہ ،زخمیوں کوسول ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بدھ 25 نومبر 2015 12:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) کوئٹہ میں پولیس پھر دہشت گردوں کے نشانہ پر آ گئی ، سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ پر پولیس موبائل پر حملے سے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ گاڑی مکمل طور تباہ ہو گئی ہے ،زخمیوں کوسول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ پر واقع کیچی بیگ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو اس وقت ریمورٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جب پولیس موبائل وین وہاں سے گزر رہی تھی دھماکہ کے نتیجے میں پولیس موبائل مکمل طوت پر تباہ ہو گئی ہے جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، زخمی پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے حکا م کے مطابق سڑک کنارے نصب کیے بم کا ہدف پولیس وین معلوم ہو تی ہے ۔