پشاور میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدجاری،50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

بدھ 25 نومبر 2015 12:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پشاورمیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد دھڑلے جاری ، پشاور کے مختلف علاقوں سے 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، گرفتار شدگان سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقہ کوتوالی سمیت آس پاس کے علاقوں میں گھر گھر سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران تقریباً250 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور 50سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی آپریشنزپشاور ڈاکٹر میاں سعید نے صحافیوں کو بتایا کہ آپریشن کے دوران چار درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہیں اور ایکشن پلان پر عملدرآمد اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پشاور کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک نہیں کردیا جاتا ۔

متعلقہ عنوان :