صدر مملکت ممنو ن حسین نے معذور قیدی عبد الباسط کی پھانسی پر عملدر آمد دو ماہ کے لیے روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 11:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : صدرٍ مملکت ممنون حسین نے معذور قیدی عبد الباسط کی پھانسی کی سزا پر عملدر آمد دو ماہ کے لیے روک دیا ہے. تفصیلات کے مطابق عبدالباسط کی پھانسی کے خلاف انسانی حقوق کے اداروں نے صدر ممنون حسین کو اپیل ارسال کر رکھی تھی.جس کے بعد پھانسی کو دو ماہ کے لیے روکتے ہوئے صدرٍ مملکت نے عبد الباسط کی جسمانی حالت کے حوالے سے انکوائری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ممنون حسین نے یہ احکامات عبدالباسط کی معذوری کو مدٍنظر رکھتے ہوئے دیے ہیں۔ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی. صدر مملکت کے احکامات کے بعد معذور قیدی عبدالباسط کی سزائے موت پر عملدرآمد کو چوتھی بار روک دیا گیا ہے۔اس سے قبل چلنے پھرنے سے قاصر سزائے موت کے قیدی عبدالباسط کو 22 ستمبر کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔

متعلقہ عنوان :