روس اور ترکی میں جنگ کے خطرات منڈلانے لگے

بدھ 25 نومبر 2015 11:48

روس اور ترکی میں جنگ کے خطرات منڈلانے لگے

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد ایک نیا بحران آن کھڑا ہوا ہے اور جنگ کے خطرات بھی منڈلانے لگے ہیں۔ یہ 1953 کے بعد پہلا موقع ہے کہ کسی نیٹو ملک نے روسی طیارہ گرایا ہے۔

(جاری ہے)

پیوٹن نے اس پر سخت ردعمل دیکھائے ہوئے ترکی کو دہشتگردوں کا ساتھی قرار دیا ہے اور ائیر ڈیفنس سسٹم سے لیس بحری بیڑے کو بحیرہ روم میں بھیج دیا ہے جو شام میں موجود روسی فورسز کو کسی بھی خطرے کی صورت میں بھرپور کارروائی کرے گا۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اب شام میں بمباری کرنے والے روسی طیاروں کو فائٹر جیٹ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ امریکی اور برطانوی حکومتیں ترکی کی حمایت کا اعلان کر چکی ہیں۔ روسی تجزیہ کار پاول فل جینہار کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد جنگ شروع ہوسکتی ہے

متعلقہ عنوان :