پاکستان ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے

بنگلہ دیش کاپاکستان کے پھانسیوں کے معاملے پر تنقید پر اظہار تشویش ‘مذمتی نوٹ‘ پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا

بدھ 25 نومبر 2015 11:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے پھانسیوں کے معاملے پر تنقید کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث دو اپوزیشن رہنماوٴں کی پھانسیوں پر تنقید کر کے اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے جونیئر وزیر برائے امور خارجہ شہریار عالم نے تنقید کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ’سخت الفاظ پر مشتمل مذمتی نوٹ‘ پاکستانی سفیر کے حوالے کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے دو اپوزیشن رہنماوٴں کی پھانسی کی عدالتی کارروائی کو غلط قرار دیتے ہوئے اتوار کو ہونے والی پھانسیوں پر شدید صدمہ ظاہر کیا تھا۔ پھانسیوں کے بعد کسی ممکنہ پر تشدد احتجاج کے پیش نظر بنگلہ دیش میں ہائی الرٹ رہا اور ہزاروں سیکیورٹی اہلکار شہروں میں گشت کرتے رہے۔ اپوزیشن پارٹیوں اور سیاست دانوں کے خلاف عدالتی کارروائی پر عالمی برادری نے بھی تشویش ظاہر کی ہے

متعلقہ عنوان :