کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیرکے وزیراعلی کے گھر پر پاکستان کا پرچم لگا دیا

بدھ 25 نومبر 2015 11:44

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں وزیر اعلیٰ کے گھر پر پاکستان کا پرچم لگا دیا گیا۔ کشمیری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر میں وزیر اعلیٰ مفتی سعید کے آبائی علاقے بیجبھارا میں ان کے خاندانی گھر پر پتھراوٴ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بابا محلہ میں مفتی سعید کے گھر پتھراوٴ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ روز ہندوستانی فورسز کی جانب سے ‘عسکریت پسند’ قرار دے کر ہلاک کیے گئے 3 لڑکوں کی جنازہ میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے تھے۔

نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ کے گھر پر پتھراوٴ کے بعد اس پر پاکستان کا پرچم بھی لگا دیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے نوجوانوں کے منتشر ہونے کے بعد مفتی سعید کے گھر سے پاکستان کا پرچم اتار لیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل کشمیر میں فورسز نے تین نوجوانوں کو ہلاک کیا تھا، جن کی شناخت سرتاج احمد لون، عادل احمد شیخ اور تنویر احمد بھٹ کے نام سے کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :