پشاور، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4افغان باشندوں سمیت 49مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 25 نومبر 2015 11:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) پشاور کے علاقہ کوتوالی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 49 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن کوتوالی کے علاقہ میں کیاگیا۔سرچ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 49 مشتبہ افراد کوگرفتارکیاگیا۔ایس ایس پی آپریشنزپشاور ڈاکٹر میاں سعیدکے مطابق گرفتار افراد کے قبضہ سے 2 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 250 گھروں کی تلاشی لی گئی۔

متعلقہ عنوان :