پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشد د کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا

بدھ 25 نومبر 2015 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشد د کے خاتمے کا عالمی دن بدھ کو منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں سمیت دنیا بھر میں تقریبات منعقد ہوئیں جس میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے مختلف طریقوں پر غور کیا گیااور عوام میں شعور آگاہی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 17 دسمبر1999 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن ہر سال25 نومبر کو منانے کا فیصلہ کیا تھا۔غیر سرکاری تنظم کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 10 ہزار سے زائد خواتین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔سماجی ماہرین کے مطابق عورتوں پر تشدد کی روک تھام معاشرتی رویوں میں تبدیلی اور خواتین میں حقوق سے متعلق آگاہی سے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :