کوئٹہ،سریاب روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، تین اہلکار زخمی

بدھ 25 نومبر 2015 11:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ سریاب روڈ پر کیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی جبکہ گاڑی میں سوار تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔دھماکے سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی آواز اتنی زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔