مردان، شیخ ملتون ٹاؤن میں فائرنگ ، عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس جاں بحق

بدھ 25 نومبر 2015 11:39

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) مردان میں شیخ ملتون ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس طارق خان جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پولیس نے شیخ ملتون ٹاؤن سے عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس اور ڈپٹی رجسٹرار طارق خان کی لاش برآمد کرلی۔ طارق خان کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے اغواء کرکے فائرنگ کے بعد قتل کردیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :