اسلام آباد، پولیس اور رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن ، 25افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 25 نومبر 2015 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کے علاقے تھانہ کورال کی حدود میں پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 25افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو تھانہ کورال کی حدود میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا اس دوران کھنہ ڈاک آبادی سے پچیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں بعض کا تعلق قبائلی علاقہ جات سے ہے۔