کوئٹہ : پسنی کے قریب کراچی سے گوادر جانے والی بس سے 15 افراد اغوا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 11:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : پسنی کے قریب کراچی سے گوادر جانے والی بس سے 15 افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی بس سے پندرہ افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اغوا کیے گئے افراد کا تعلق سندھ اور پنجاب سے تھا ، عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے بس رکوائی اور شناختی کارڈ چیک کر کے 15 مسافروں کو بس سے اُتار لیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد کالے رنگ کی گاڑی پر سوار تھے جنہوں نے 15 افراد کو اغوا کیا.