مسٹر مسل مینیا کا ٹائٹل جیتنے والے سلمان احمد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 25 نومبر 2015 11:03

مسٹر مسل مینیا کا ٹائٹل جیتنے والے سلمان احمد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) مسٹر مسل مینیا کا ٹائٹل جیتنے والے سلمان احمد وطن واپس پہنچ گئے ، سلمان احمد کا ایئرپورٹ پر ان کے رشتے دار اور دوستوں نے استقبال کیا۔ اس موقع پر سلمان احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کیلئے اتنا بڑا ٹائٹل جیتا یہ بہت فخر کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم بغیر کسی سپورٹ کے اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں تو حکومت پاکستان کی سرپرستی میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں ۔ مسٹر مسل مینیا کا انعقاد 25 برسوں سے ہر سال ہوتا آ رہا ہے لیکن سلمان احمد وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے ۔