دوروزہ ایشیائی محتسب کانفرنس کے موقع پر محتسب سیکرٹریٹ میں ایشیائی محتسب سیکرٹریٹ کا افتتاح، وفاقی محتسب نے سلمان فاروقی نے افتتاح کیا

منگل 24 نومبر 2015 22:55

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء)وفاقی محتسب نے سلمان فاروقی نے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری دوروزہ ایشیائی محتسب کانفرنس کے موقع پر محتسب سیکرٹریٹ میں ایشیائی محتسب سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے چوتھے فلورکوایشیائی محتسب سیکرٹریٹ کیلئے مختص کردیاگیاہے۔ ایشیائی محتسب سیکرٹریٹ میں فوری طورپر لائبریری، کانفرنس ہال اورکمپیوٹرلیب بنائے گئے ہیں تاکہ یہ اہم ترین ادارہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔

(جاری ہے)

ایشیائی محتسب سیکرٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام17 رکن ممالک کے 62 مندوبین بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ علاقائی ملکوں کی یہ کانفرنس لگ بھگ دس سال بعد منعقد کی جارہی ہے جس کی میزبانی پاکستان کررہاہے۔ کانفرنس کابنیادی مقصد رکن ملکوں میں محتسب کی سطح پر روابط کوفروغ دیناہے۔ وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے کانفرنس میں شرکت کرنے پرتمام مندوبین کاشکریہ اداکرتے ہوئے توقع ظاہرکی کہ کانفرنس کے انعقادسے باہمی روابط کوفروغ ملنے کے علاوہ رکن ممالک محتسب سیکرٹریٹ کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکیں گے۔