Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کوقومی اسمبلی کی رکنیت ختم کئے جانے کے کیس میں 22 دسمبر کو طلب کر لیا

منگل 24 نومبر 2015 22:55

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کئے جانے کے کیس میں 22 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان کی سربراہی میں بنچ نے مسرورالعزیز کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمہ پر عمران خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اس حوالے سے اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

پٹیشنر کے وکیل نے کمیشن کے سامنے پیش ہو کر بتایا کہ عمران خان نے عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جھوٹا شخص آئین کے آرٹیکل 62اور63 کے تحت پارلیمنٹ کا رکن نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان دلائل کی روشنی میں عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات