لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین قراقرم ایکسپریس کا ویلیو ایڈیشن کے بعد افتتاح کر دیا گیا

لاہور ریلوے اسٹیشن پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین سردار فتح محمد محمد حسنی اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے ٹرین کا افتتاح کیا

منگل 24 نومبر 2015 22:53

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین قراقرم ایکسپریس کا ویلیو ایڈیشن کے بعد افتتاح کر دیا گیا۔منگل کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین سردار فتح محمد محمد حسنی اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے ٹرین کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے جاوید انور سمیت دیگر ریلوے حکام بھی موجود تھے۔ویلیو ایڈیشن کے بعد ٹرین میں اے سی بزنس کی تین کوچز‘اکانومی کلاس کی 12‘ایک ڈائننگ کار‘ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ کی کمپوزیشن کی گئی ہے جبکہ اے سی بزنس میں 162 مسافروں اور اکانومی کلاس میں 968 مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

ٹرین کا لاہور سے کراچی سفرکا دورانیہ 18 گھنٹے ہو گا جبکہ لاہور سے ٹرین سہہ پہر 4 بجے روانہ ہو کر اگلے دن صبح 10 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی‘اسی طرح کراچی کینٹ سے قراقرم ایکسپریس سہہ پہر 4 بجے روانہ ہو کر اگلے دن صبح 9:50پر لاہور پہنچے گی۔

ٹرین میں مسافروں کے لئے وائی فائی‘ایل ای ڈی‘اے سی بزنس میں منرل واٹر‘پبلک ایڈریس سسٹم‘اکانومی کلاس میں پرائیویٹ کیبن‘ٹائلٹ کے بہترین نظام سمیت صفائی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ٹرین کی ویلیو ایڈیشن کے بعد اے سی بزنس کا کرایہ 4410 روپے سے بڑھا کر 4490 روپے‘اکانومی برتھ کا کرایہ 1520روپے سے بڑھا کر 1590 روپے جبکہ اکانومی سیٹ کا کرایہ 1420 روپے سے بڑھا کر 1490 روپے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :