حقیقی علماء داعش اور القاعدہ جیتی تنظیموں کے خلاف آواز اٹھائیں،مولانا محمداقبال قادری

منگل 24 نومبر 2015 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صوبائی رہنما مولانا محمداقبال قادری نے کہا ہے کہ حقیقی علماء داعش اور القاعدہ جیتی تنظیموں کے خلاف آواز اٹھائیں عالمی امن کیلئے مسلمانوں کے ساتھ نا انصافیوں کا خاتمہ ضرور ی ہے پاکستان کو امریکہ نہیں اﷲ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے امریکہ کی غلامی چھوڑ کر رسو ل اﷲ کی غلامی اختیار کی جائے نظام مصطفی نافذ نہ کرنا آئین کی خلاف ورز ی ہے دین بیزار عناصر اسلام کے خلاف سازشوں سے باز آجائیں مسلم ممالک کے درمیان جاری خانہ جنگی کے پیچھے اسلام دشمن طاقتوں کا ہاتھ ہے مسلم حکمران کشمیر ، فلسطین، عر اق ، شام ، افغانستان اور یمن کے تنازعات حل کریں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں دہشت گر د نفرت کے بیوپاری اور موت کے سو داگر ہیں دہشتگردی کے ناسور سے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :