مسلم نوجوان بندوق پھینک کر کتاب تھام لیں ،امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے لڑائیوں کو فروغ دے رہا ہے،علامہ مفتی محمد حیا ت

منگل 24 نومبر 2015 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر مہتمم مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ ڈیرہ مرادجمالی الحاج علامہ مفتی محمد حیا ت القادری نے کہا ہے کہ مسلم نوجوان بندوق پھینک کر کتاب تھام لیں امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے لڑائیوں کو فروغ دے رہا ہے پاکستان میں لبرل ازم کی کو ئی گنجائش نہیں مسلم ممالک کی خانہ جنگی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے انقلاب نظام مصطفی ہی قوم کی آخری امید ہے بے گناہوں کا خون بہانے والے انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں مسلمانوں کو آپس میں لڑ ا کر کمزور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم حکمران امریکہ کی غلامی چھوڑ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :