بلا تفریق رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں،برسوں کی غیر اعلانیہ پابندی کے بعد عوامی اجتماعات کا انعقاد شروع کردیا ہے،لیاری سے کامیاب ہونے والوں نے یہاں کے لیے کچھ نہیں کیا ،مٹھی بھر دہشت گردوں کی سزا لاکھوں کی بستی کو نا دی جائے

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سیدکاانتخابی جلسے سے خطاب

منگل 24 نومبر 2015 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ بلا تفریق رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں برسوں کی غیر اعلانیہ پابندی کے بعد عوامی اجتماعات کا انعقاد شروع کیا ہے سیاست ہمارا بنیادی حق ہے لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے وقت نے ثابت کردیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی بد ترین حالات کا سامنا کرسکتی ہے آج کی عوامی نیشنل پارٹی کا ہر ورکر دیگر جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان پر بھاری ہے ماضی میں کسی بھی عوامی خدمت سے یکسر محروم آج بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے خواب دیکھ رہے ہیں بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی ووٹ مانگنے والوں سے سوال کیا جائے وہ اس قبل کہاں تھے انتہا ء پسندی کے خلاف جانوں کے نذرانے دینے والی جماعت کو کراچی کے شہری بھر پور اعتماد کا اظہار کریں گے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے لیاری کھڈا مارکیٹ لیاقت کالونی یونین کونسل نمبر تین میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ لیاری سے ماضی میں کامیاب ہونے والوں نے یہاں کے لیے کچھ نہیں کیا مٹھی بھر دہشت گردوں کی سزا لاکھوں کی بستی کو نا دی جائے وقت آگیا ہے کہ لیاری کے مسائل کو سمجھا جائے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ لیاری کے حقوق کے لیے آواز کے لیے حقوق بلند کی ہے لیاری کی عوام نے جب بھی اعتماد کا اظہار کیا تو ہرگز مایوس نہیں کریں گے، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،وارڈ صدر رضوان اعوان ،چیئرمین کے امیدوار حاجی محمد طفیل اور وائس چیئر مین کے امیدوار عرفان میمن نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :