اسلام آبا د ، مختلف علاقوں میں چوری کی ورداتیں، شہری مو ٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ سمیت لاکھوں کی نقدی سے محروم

منگل 24 نومبر 2015 22:42

اسلا م آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) اسلام آبا د کے مختلف علاقوں میں چوروں نے وارداتوں کے دوران شہریوں سے مو ٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ سمیت لاکھوں مالیت کی نقدی چوری کرلی ، پولیس نے لین دین کے معاملے پر جعلی چیک دینے والے د و افراد کے خلا ف مقدمہ درج کرکے تمام ملزمان کو گر فتا ر کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ما رگلہ پولیس نے دھوکہ دہی کی دفعا ت کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گر فتا ر کرلیا ،ملزم قاضی خلیل اﷲ نے مبینہ طور پر سیکٹر f/8کے رہا ئشی شیخ محمد امتیاز کو پر اپرٹی کے لین دین میں دس لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو ڈس آنر ہوا ، جبکہ تھانہ شالیمار پولیس نے f/11مرکز میں کا رروائی کے دوران ایک اور جعلی چیک دینے والے ملزم بلا ل جاوید کو گر فتار کر لیا ، ملزم نے سید جوا د الحسن نامی شہری کو گاڑی کے لین دین میں چا ر لاکھ اسی ہزار روپے کا چیک دیا تھا جو ڈس آنر ہو ا ، کراچی کمپنی اور تھا نہ رمنہ پولیس نے بھی مختلف کا رروائیوں میں دو چور گر فتا ر کرکے چور ی کا مال مسروقہ برآمد کر لیا جو مالکا ن کے حوالے کر دیا گیا ، سامان میں دو لیپ ٹاپ ، مو ٹر سائیکل شامل تھا ۔

پولیس نے تمام ملزمان کے دوران کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے