اسلامی جمعیت طلبہ کا ملک بھر میں ’’ یکساں نصاب تعلیم'' کے حوالے سے تعلیمی ریفرنڈم کا انعقاد

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد(کل) گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کریں گئے،ہزاروں طلبہ و طالبات نے ووٹ کاسٹ کیا

منگل 24 نومبر 2015 22:40

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں '' یکساں نصاب تعلیم'' کے حوالے سے تعلیمی ریفرنڈم کا انعقادکیا گیا۔جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے ووٹ کاسٹ کیا۔ تعلیمی ریفرنڈم کے لئے تعلیمی اداروں اور مراکز میں کیمپ لگائے گئے۔ راجہ عمیر میرناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد نے معتمد مقام صہیب عثمان ،ناظم کالجز راجہ ارسلان،احسن بیگ اور گوہر الرحمن کے ہمراہ تعلیمی ریفرنڈم کے لئے لگائے گئے کیمپس کا دورہ کیا۔

تعلیمی ریفرنڈم میں کاشف چوہدری مرکزی صدر انجمن تاجران سمیت استاتذہ کرام ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے ووٹ کاسٹ کیا۔ تعلیمی ریفرنڈم کے لئے ایچ ایٹ پوسٹ کریجویٹ کالج، ایچ ایٹ کامرس کالج، ایچ نائن کالج،ایف ٹین فور کالج اور دیگر کئی مقامات اور مراکز میں کیمپس لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آبادآج بروز بدھ کو گنتی کے بعد نتایج کا اعلان کریں گئے۔

اس کے علاوہ طلبہ کو آن لائن ووٹ ڈالنے کیلئے سہولت میسربھی میسر کی گئی تھی جس میں طلبہ کی ایک بری تعداد نے آن لائن اپنا ووٹ بھی کاسٹکیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کاشف چوہدری مرکزی صدر انجمن تاجران کا کہنا تھاطبقاتی نظام تعلیم سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ طبقاتی نظام تعلیم نے قوم میں اتحاد و یگانگت کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۱۸ویں ترمیم میں تعلیم کو امور کو صوبائی حکومتوں کے حوالے کرنے سے ملک میں نصاب تعلیم کے نئے طبقات بن گئے ہیں۔

ہر سال نظریاتی امور سے متعلق اسباق کو تبدیل کر کے بے مقصد اسباق کو کتابوں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔ جبکہ راجہ عمیر میرناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کا کہنا تھا یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ ناگزیر اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔فوری طور پر ملک میں ایک نظام ،ایک زبان اور ایک نصاب رائج کیا جائے تاکہ قومی اتحاد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :