ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں شکست مخالفین کا مقدر بن چکی ہے،یوبی جی
منگل 24 نومبر 2015 22:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چئیرمین افتخار علی ملک اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اورایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں شکست مخالفین کا مقدر بن چکی ہے۔ جس گروپ کو صدارتی امیدوار تک نہیں ملا وہ تبدیلی کیا خاک لائے گا۔ عرصہ دراز تک ایف پی سی سی آئی پر قابض رہنے اور لوٹ مار کی نئی داستانیں رقم کرنے والے بزنس مین پینل سے کاروباری برادری نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی ہے اور اب وہ اس ٹولے کو کسی قیمت پر دوبارہ نہیں آنے دینگے۔
افتخار ملک، ایس ایم منیر اور عبدالرؤف عالم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بزنس مین پینل نے ہمیشہ ایف پی سی سی آئی کے عہدے فروخت کئے اور قائمہ کمیٹیوں کی بولی لگائی۔(جاری ہے)
تمام غیر ملکی دورے دورے بندر بانٹ جبکہ نمائشیں لوٹ مار کی نذر ہو گئیں جسکی وجہ سے اس ادارے کا امیج بری کو سخت نقصان پہنچا۔ بزنس مین پینل کے متعدد مرکزی رہنما سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں جبکہ کئی جعلی چیمبر اور ایسوسی ایشنز بنانے کیلئے مشہور ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب کے سترہ چیمبروں میں سے پندرہ نے یو بی جی کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ مخالف گروپ چیمبروں کی حمایت کی جھوٹی خبریں شائع کروا کے عوام کو دھوکہ دے رہا ہے مگر انکے ہر دعوے کی دوسرے دن تردید ہو جاتی ہے جو شرم کا مقام ہے۔حال ہی میں مختلف چیمبروں اور تجارتی تنظیموں کی حمایت کے بیانات میں کوئی حقیقت نہیں۔ یو بی جی کے نے ایف پی سی سی آئی سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے جو کرپٹ ٹولے کو ہضم نہیں ہو رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.