چنیوٹ، پولیس نے مال مویشی چوری کرنے والے گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتارکرلیا

منگل 24 نومبر 2015 22:21

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) تھانہ بھوآنہ پولیس نے مال مویشی چوری کرنے والے گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق DPOچنیوٹ محمد عبدالقادر قمر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے انسپکٹر بابر نوازI/SHO ، ارشاد حسین SI نے ہمر اہی ٹیم کنسٹیبلان اظہر عباس ، فیصل حیات ، قیصر عباس اور ابرار حسین تھانہ بھوآنہ نے ناصر فتیانہ (مویشی چور) سرغنہ گینگ کو 6 ساتھیوں محمد حیات ، عمردراز ، ریاض ، یوسف ، ملک عرف ملکو ، حضور عر ف حضوری ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد کر لیاہے۔

ملزمان نقب زنی اور اسلحہ کی زور پر مال مویشی چوری کرتے تھے ۔ گرفتا ر ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ راس بھینس ، شاخ بکریاں ، راس گائے ، راس جھوٹا ، جھوٹی ، پسٹل 30 بور ، بندوق 12 بور ، رائفل 244 بور معہ 9 گولیاں برآمد ہو چکاہ ہے۔ برآمد گی مال مسروقہ کی کل مالیت 445000/- روپے ہے۔ ملزمان کو بعد از تفتیش ڈسٹرکٹ جیل بھجوادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :