چوہدر ی برجیس طاہر کی میر غضنفر کو گلگت بلتستان کا گورنر مقر ر ہونے پردلی مبارکباد

وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر چوہدری محمدبرجیس طاہر کابیان

منگل 24 نومبر 2015 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے گلگت بلتستان کے نو منتخب گورنر میر غضنفر علی خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر غضنفر علی خان ایک اعلیٰ کردار کی حامل شخصیت ہیں اور اُن کے خاندان کی پاکستان اور گلگت بلتستان کے لیے گراں قدر خدمات ہیں ، مجھے یقین ہے کہ میر غضنفر علی خان کے گورنر مقر ر ہونے سے وفاق اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے باہمی تعلقات اور بھی مضبوط ہوں گے اور گورنر و وزیر اعلیٰ کے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے گلگت بلتستان کے ترقی کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔

منگل کو اپنے ایک بیا ن میں چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے گورنر مقرر کرنے میں جواعتماد کا اظہار کیا تھا میں نے اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُس پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کی اور میری سب سے بڑی کامیابی گلگت بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد تھا جس کو اﷲ تعالیٰ کے فضل و کر م اور عوام کے تعاون سے پاکستان کے مثالی انتخابات کا درجہ ملا اور نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ان انتخابات کے شفاف اور پرُ امن ہونے کی تصدیق کی گئی۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے بعد اُنہوں نے متعدد بار وزیراعظم پاکستان سے درخواست کی تھی کہ اب چونکہ اُن پر عائدذمہ داری پوری ہو چکی ہے لہذ انہیں اس عہدے سے الگ کر یہ عہدہ کے وہا ں کی کسی شخصیت کے حوالے کیاجائے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ دریں اثناجب بھی وہ گلگت بلتستان کی ترقی سے متعلق منصوبے لے کر وزیراعظم کے پاس گئے توو زیر اعظم نے ہمیشہ شفقت فرماتے ہوئے ان منصوبوں کی منظوری دی ۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کی عوام کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ و ہ وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت باہمی تعاون اور مشاورت سے اُن تمام منصوبوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے جوکہ گلگت بلتستان کے درپر ایک نئی صبح کی نوید سنا رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت ،اکنامک کوریڈور ،ہائیڈل پاور پروجیکٹس کی شکل میں بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے جس سے مستفید ہونے کے لیے بھر پور کوششیں جاری رکھیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :