لاہور سے چوری ہونیوالی 17گاڑیاں خیبر پختونخواہ سے برآمد کر لی گئیں

منگل 24 نومبر 2015 21:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) لاہور سے چوری ہونے والی 17گاڑیاں خیبر پختونخواہ سے برآمد کر لی گئیں ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گاڑیاں لاہور سے چوری کر کے خیبر پختونخواہ میں فروخت کر دی تھیں ۔

(جاری ہے)

لیکن کارروائی کر کے 17گاڑیاں کے پی کے سے برآمد کر لی گئی ہیں ۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کر دی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :