لاہور،فیکٹری سے گیس کے اخراج کا واقعہ ،پولیس نے فیکٹری مالک سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا

منگل 24 نومبر 2015 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) لاہور میں بادامی باغ کے علاقے میں فیکٹری سے گیس کے اخراج کے واقعہ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری مالک صلاح الدین سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا جن میں عالم،عدنان اورنعمان نامی افراد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہے اور یہ مقدمہ ٹی ایم اوطاہرعلی کی مدعیت میں درج کیاگیاہے ۔خیال رہے کہ بادامی باغ میں ٹنڈا پھاٹک کے قریب کولڈ سٹوریج کی فیکٹری سے گیس کے اخراج کے باعث متعدد افراد بے ہو ش ہو گئے تھے جبکہ سبزی منڈی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سانس لینے میں دشواری ہو نے پر اردگرد رہائش پذیر لوگوں نے گھر خالی کر دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :