یو این والنٹیرزمہم کے لئے ہر سطح پر رضا کاروں کی رجسٹریشن اور تربیت نہایت ضروری ہے ‘خلیل طاہر سندھو

مقاصد کے حصول کے لئے کمیونٹی کی سطح پر استعداد کار میں اضافہ نا گزیر ہے ‘ صوبائی وزیر اقلیتی امورو انسانی حقوق

منگل 24 نومبر 2015 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ یو این والنٹیرزمہم کے لئے ہر سطح پر رضا کاروں کی رجسٹریشن اور تربیت نہایت ضروری ہے تاکہ مقاصد کے حصول کے لئے ان کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے ۔وہ یہاں مقامی ہوتل میں یو این والنٹیرز پاکستان کے زیر اہتمام والنٹیرزازم کا کردار اور ترقیاتی مقاصد کے حصول کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

یو این والنٹیرز کے پروگرام آفیسر محمد اختر الدین نے پروگرام کا اغراض و مقاصد اوراہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پروگرام کی کامیابی اور مقاصد کے حصول کے لئے نوجوان کی شمولیت پر زور دیا۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ والنیٹرز پروگرام کا آغاز گھر اور سکول سے ہی ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی سطح پر مختلف تربیتی آگاہی پر وگراموں کے ذریعے صحت ، تعلیم ، غربت و افلاس کے خاتمے ، انرجی ، معیثت ، صاف پانی کی فراہمی کے لئے کام کرنا ضروری ہے ۔