عرفان صدیقی نے جمیل الدین عالی کی نمازہ جنازہ میں وزیراعظم کی نمائندگی کی

منگل 24 نومبر 2015 21:41

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے معروف ادیب اور شاعر جمیل الدین عالی کی نمازجنازہ میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور وفاقی حکومت کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

وہ مرحوم کے صاحبزادوں سے بھی ملے اور وزیراعظم کا تعزیتی پیغام ان تک پہنچایا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔