اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسلم لیگی راہنماء ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ سے 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب، قائمہ کمیٹی برائے استحقاق اور قواعد و ضوابط نے چیف سیکرٹری سندھ سمیت اعلیٰ افسران کو 2دسمبر کو طلب کرلیا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس
منگل 24 نومبر 2015 21:33
اسلام آباد/کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کے اہم سرکردہ راہنماء ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی پر سندھ میں ہونے والے قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ یہ معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کو ریفر کردیا ہے،اس حوالے سے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب میں آگاہ کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کاقاتلانہ حملے کی ویڈیوکلپ ملاحظہ کرکے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات میں جب ایک ایم این اے پر دن دہاڑے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں حملہ کیا جاتا ہے اور ایف آئی آر حملے کے دو دن بعد درج کی جاتی ہے تو عام آدمی کی جان و مال کی سیکورٹی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ویڈیو کلپ میں حملہ آوروں کی تصاویر کے ہوتے ہوئے بھی بجائے گرفتاری کے حملہ آوروں کو دندناتے ہوئے پھرنے دینا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.