موجودہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ،خواتین کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے خصوصی پیکجز اور اسکیمیں متعارف کروائی جا رہی ہیں ، لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی پروگراموں کا عنقریب افتتاح ہو گا

وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی چیئرپرسن نیشنل وویمن کونسل سے ملاقات میں بات چیت

منگل 24 نومبر 2015 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کیلئے مواقع موجود نہیں ہیں، مگر موجودہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور قومی ترقی میں ان کے بہترین کردار کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور خواتین کیلئے خصوصی پیکجز اور اسکیمیں متعارف کروائی جا رہی ہیں تا کہ ان کی استعداد کار کو بڑھایا جا سکے، لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں جن کا عنقریب افتتاح ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں چیئرپرسن نیشنل وویمن کونسل مس خاور سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہی ہیں۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ ان کا اور موجودہ حکومت کا یہ مقصد ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے اوریکساں ملازمتوں کے مواقع میسر کئے جائیں، جس سے وہ قوم کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کر سکیں۔اس موقع پرچیئرپرسن نیشنل وویمن کونسل مس خاور نے وزیرمملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وزیر مملکت کی قیادت میں خواتین کی ترقی کے جو اہداف ہیں ان کو حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :