انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی آئندہ عام انتخابات میں ری ووٹنگ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق فراہم کرنے کا فیصلہ نہ کرسکی

تجرباتی بنیادوں پر اورسیز ووٹنگ کا مظاہرہ ناکام رہاآن لائن، ای میل اورٹیلی فونک ووٹنگ میں کافی مسائل درپیش ہیں، اس لیے آئندہ عام انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال ممکن نہیں ہوگا ، ضابطہ اخلاق تیار ،مسودہ کمیٹی کے حوالے کردیا، اگلے اجلاس میں اس کا جائزہ لیاجائے گا،کمیٹی کے کنونیئر زاہد حامدکی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

منگل 24 نومبر 2015 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی میں آئندہ عام انتخابات میں ری ووٹنگ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق فراہم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔منگل کو ذیلی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنونیئر زاہد حامد کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کیمرہ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے زاہد حامد نے کہا کہ تجرباتی بنیادوں پر اورسیز ووٹنگ کا مظاہرہ ناکام رہاآن لائن، ای میل اورٹیلی فونگ ووٹنگ میں کافی مسائل درپیش ہیں اس لیے آئندہ عام انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال ممکن نہیں ہوگا آن لائن ووٹنگ کے لیے نادرا کا ڈیٹا چوری ہونے کا امکان ہے۔نادرا ایکٹ کے تحت ریکارڈ بنانے کے لیے قانونی رکاوٹیں بھی درپیش ہیں، لوکل گورنمنٹ سے متعلق معاملات بھی مجوزہ ترامیم میں شامل کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ای سی پی نے ضابطہ اخلاق تیارکرلیا ہے جس کا مسودہ کمیٹی کے ارکان کے حوالے کردیا ہے اگلے اجلاس میں اس کا جائزہ لیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :