سابق ناظم کراچی نعمت اﷲ خان کا ممتاز شاعر جمیل الدین عالی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

منگل 24 نومبر 2015 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) سابق ناظم کراچی نعمت اﷲ خان ایڈووکیٹ نے ملک کے ممتاز شاعر ،دانشور ،ادیب و کالم نگار جمیل الدین عالی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں نعمت اﷲ خان نے جمیل الدین عالی نے ملک میں علم وادب کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ،انہوں نے پوری زندگی علم وادب کی خدمت میں گزاری وہ پاکستان سے سچی محبت کرتے تھے جس کے اظہار کیلئے انہوں نے قومی ترانے لکھے ،ان کی علمی ادبی خدمات ملک کیلئے سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

نعمت اﷲ خان نے کہا کہ جمیل الدین عا لی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ ہمار ا ایمان ہے کہ ہمیں دنیا میں اﷲ تعالی نے بھیجا ہے اور اسی کے حکم پر پلٹ کر واپس جا نا ہے ،اسی حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں آخرت کی تیاری کر نی چاہیے ۔نعمت اﷲ خان نے جمیل الدین عالی کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مر حوم کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :