کراچی آپریشن میں تیزی، 40ملزمان گرفتار، منشیات کے اڈیتباہ

منگل 24 نومبر 2015 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) کراچی میں دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن میں تیزی آ گئی۔ مختلف علاقوں سے40 افراد کو حراست میں لیکر منشیات کے اڈے مسمار کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رات گئے منگھوپیر کنواری کالونی اور ہزارہ گوٹھ کے علاقوں کا رینجرز نے محاصرہ کیا۔

گھرگھر تلاشی لی گئی اور جرائم پیشہ افراد کے اڈوں کو مسمار کر دیا گیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن میں چالیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں رینجرز نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کر کے اٹھارہ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔